آیت 10{ اَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمْ عَذَابًا شَدِیْدًالا } ”اللہ نے ان کے لیے بہت شدید عذاب تیار کر رکھا ہے“ { فَاتَّقُوا اللّٰہَ یٰٓــاُولِی الْاَلْبَابِج الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا } ”تو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اے ہوش مندو ‘ جو ایمان بھی لائے ہو !“ نوٹ کیجیے ! یہاں پھر تقویٰ کے بارے میں تاکید کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں پہلے رکوع میں چار مرتبہ تقویٰ کا ذکر آچکا ہے۔ { قَدْ اَنْزَلَ اللّٰہُ اِلَـیْکُمْ ذِکْرًا } ”اللہ نے تمہاری طرف ذکر نازل کردیا ہے۔“
- 65:1010
أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ قَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا
الله نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے پھر اے عقل والو الله سے ڈرتے رہو جو ایمان لا چکے ہو بے شک الله نے تمہاری طرف نصیحت نازل کی ہے
- common.revelation-Medinan
- common.hizb : 223