آیت 28{ اِنَّا کُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْہُ ط } ”یقینا ہم پہلے سے اس کو پکارا کرتے تھے۔“ البتہ یہ ضرور تھا کہ اپنی دنیوی زندگی میں ہم اپنی مغفرت کے لیے اللہ تعالیٰ سے مسلسل دعائیں کرتے رہتے تھے۔ { اِنَّہٗ ہُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۔ } ”یقینا وہ بہت ہی اچھا سلوک کرنے والا ‘ بہت رحم فرمانے والا ہے۔“
- 52:2828
إِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ
بیشک ہم پہلے سے ہی اُسی کی عبادت کیا کرتے تھے، بیشک وہ احسان فرمانے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے،
- common.revelation-Meccan
- common.hizb : 210