بھڑکا

80 - Abasa

سُورَةُ عَبَسَ

  • 80:1
    1

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ

    ان کے چہرۂ (اقدس) پر ناگواری آئی اور رخِ (انور) موڑ لیا،

  • 80:2
    2

    أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ

    اس وجہ سے کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا (جس نے آپ کی بات کو ٹوکا)،

  • 80:3
    3

    وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ

    اور آپ کو کیا خبر شاید وہ (آپ کی توجہ سے مزید) پاک ہو جاتا،

  • 80:4
    4

    أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرَىٰ

    یا (آپ کی) نصیحت قبول کرتا تو نصیحت اس کو (اور) فائدہ دیتی،

  • 80:5
    5

    أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ

    لیکن جو شخص (دین سے) بے پروا ہے،

  • 80:6
    6

    فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّىٰ

    تو آپ اس کے (قبولِ اسلام کے) لیے زیادہ اہتمام فرماتے ہیں،

  • 80:7
    7

    وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ

    حالانکہ آپ پر کوئی ذمہ داری (کا بوجھ) نہیں اگرچہ وہ پاکیزگی (ایمان) اختیار نہ بھی کرے،

  • 80:8
    8

    وَأَمَّا مَنْ جَاءَكَ يَسْعَىٰ

    اور وہ جو آپ کے پا س (خود طلبِ خیر کی) کوشش کرتا ہوا آیا،

  • 80:9
    9

    وَهُوَ يَخْشَىٰ

    اور وہ (اپنے رب سے) ڈرتا بھی ہے،

  • 80:10
    10

    فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ

    تو آپ اُس سے بے توجہی فرما رہے ہیں،

  • 80:11
    11

    كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ

    (اے حبیبِ مکرّم!) یوں نہیں بیشک یہ (آیاتِ قرآنی) تو نصیحت ہیں،

  • 80:12
    12

    فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ

    جو شخص چاہے اسے قبول (و اَزبر) کر لے،

  • 80:13
    13

    فِي صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ

    (یہ) معزّز و مکرّم اوراق میں (لکھی ہوئی) ہیں،

  • 80:14
    14

    مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ

    جو نہایت بلند مرتبہ (اور) پاکیزہ ہیں،

  • 80:15
    15

    بِأَيْدِي سَفَرَةٍ

    ایسے سفیروں (اور کاتبوں) کے ہاتھوں سے (آگے پہنچی) ہیں،

  • 80:16
    16

    كِرَامٍ بَرَرَةٍ

    جو بڑے صاحبانِ کرامت (اور) پیکرانِ طاعت ہیں،

  • 80:17
    17

    قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا أَكْفَرَهُ

    ہلاک ہو (وہ بد بخت منکر) انسان کیسا نا شکرا ہے (جو اتنی عظیم نعمت پا کر بھی اس کی قدر نہیں کرتا)،

  • 80:18
    18

    مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ

    اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا فرمایا ہے،

  • 80:19
    19

    مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ

    نطفہ میں سے اس کو پیدا فرمایا، پھر ساتھ ہی اس کا (خواص و جنس کے لحاظ سے) تعین فرما دیا،

  • 80:20
    20

    ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ

    پھر (تشکیل، ارتقاء اور تکمیل کے بعد بطنِ مادر سے نکلنے کی) راہ اس کے لئے آسان فرما دی،

  • 80:21
    21

    ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ

    پھر اسے موت دی، پھر اسے قبر میں (دفن) کر دیا گیا،

  • 80:22
    22

    ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنْشَرَهُ

    پھر جب وہ چاہے گا اسے (دوبارہ زندہ کر کے) کھڑا کرے گا،

  • 80:23
    23

    كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ

    یقیناً اس (نافرمان انسان) نے وہ (حق) پورا نہ کیا جس کا اسے (اللہ نے) حکم دیا تھا،

  • 80:24
    24

    فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ

    پس انسان کو چاہیے کہ اپنی غذا کی طرف دیکھے (اور غور کرے)،

  • 80:25
    25

    أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا

    بیشک ہم نے خوب زور سے پانی برسایا،

  • 80:26
    26

    ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا

    پھر ہم نے زمین کو پھاڑ کر چیر ڈالا،

  • 80:27
    27

    فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا

    پھر ہم نے اس میں اناج اگایا،

  • 80:28
    28

    وَعِنَبًا وَقَضْبًا

    اور انگور اور ترکاری،

  • 80:29
    29

    وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا

    اور زیتون اور کھجور،

  • 80:30
    30

    وَحَدَائِقَ غُلْبًا

    اور گھنے گھنے باغات،

  • 80:31
    31

    وَفَاكِهَةً وَأَبًّا

    اور (طرح طرح کے) پھل میوے اور (جانوروں کا) چارہ،

  • 80:32
    32

    مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ

    خود تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے لئے متاعِ (زیست)،

  • 80:33
    33

    فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ

    پھر جب کان پھاڑ دینے والی آواز آئے گی،

  • 80:34
    34

    يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ

    اُس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا،

  • 80:35
    35

    وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ

    اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے (بھی)،

  • 80:36
    36

    وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ

    اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے (بھی)،

  • 80:37
    37

    لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ

    اس دن ہر شخص کو ایسی (پریشان کن) حالت لاحق ہوگی جو اسے (ہر دوسرے سے) بے پروا کر دے گی،

  • 80:38
    38

    وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ

    اسی دن بہت سے چہرے (ایسے بھی ہوں گے جو نور سے) چمک رہے ہوں گے،

  • 80:39
    39

    ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ

    (وہ) مسکراتے ہنستے (اور) خوشیاں مناتے ہوں گے،

  • 80:40
    40

    وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ

    اور بہت سے چہرے ایسے ہوں گے جن پر اس دن گرد پڑی ہوگی،

  • 80:41
    41

    تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ

    (مزید) ان (چہروں) پر سیاہی چھائی ہوگی،

  • 80:42
    42

    أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ

    یہی لوگ کافر (اور) فاجر (بدکردار) ہوں گے،