صفوفوں میں بند

37 - As-Saaffaat

سُورَةُ الصَّافَّاتِ

  • 37:95
    95

    قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ

    ابراہیم (علیہ السلام) نے (اُن سے) کہا: کیا تم اِن (ہی بے جان پتھروں) کو پوجتے ہو جنہیں خود تراشتے ہو؟،

  • 37:96
    96

    وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ

    حالانکہ اﷲ نے تمہیں اور تمہارے (سارے) کاموں کو خَلق فرمایا ہے،

  • 37:154
    154

    مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

    تمہیں کیا ہوا ہے؟ تم کیسا انصاف کرتے ہو؟،

  • 37:155
    155

    أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

    کیا تم غور نہیں کرتے؟،

  • 37:156
    156

    أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُبِينٌ

    کیا تمہارے پاس (اپنے فکر و نظریہ پر) کوئی واضح دلیل ہے،

  • 37:93
    93

    فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ

    پھر (ابراہیم علیہ السلام) پوری قوّت کے ساتھ انہیں مارنے (اور توڑنے) لگے،

  • 37:94
    94

    فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ

    پھر لوگ (میلے سے واپسی پر) دوڑتے ہوئے ان کی طرف آئے،

  • 37:1
    1

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالصَّافَّاتِ صَفًّا

    قسم ہے قطار در قطار صف بستہ جماعتوں کی،

  • 37:2
    2

    فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا

    پھر بادلوں کو کھینچ کر لے جانے والی یا برائیوں پر سختی سے جھڑکنے والی جماعتوں کی،

  • 37:3
    3

    فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا

    پھر ذکرِ الٰہی (یا قرآن مجید) کی تلاوت کرنے والی جماعتوں کی،

  • 37:4
    4

    إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ

    بے شک تمہارا معبود ایک ہی ہے،

  • 37:5
    5

    رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ

    (جو) آسمانوں اور زمین کا اور جو (مخلوق) اِن دونوں کے درمیان ہے اس کا رب ہے، اور طلوعِ آفتاب کے تمام مقامات کا رب ہے،

  • 37:6
    6

    إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ

    بے شک ہم نے آسمانِ دنیا (یعنی پہلے کرّۂ سماوی) کو ستاروں اور سیاروں کی زینت سے آراستہ کر دیا،

  • 37:7
    7

    وَحِفْظًا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ مَارِدٍ

    اور (انہیں) ہر سرکش شیطان سے محفوظ بنایا،

  • 37:8
    8

    لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ

    وہ (شیاطین) عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور اُن پر ہر طرف سے (انگارے) پھینکے جاتے ہیں،

  • 37:9
    9

    دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ

    اُن کو بھگانے کے لئے اور اُن کے لئے دائمی عذاب ہے،

  • 37:10
    10

    إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ

    مگر جو (شیطان) ایک بار جھپٹ کر (فرشتوں کی کوئی بات) اُچک لے تو چمکتا ہوا انگارہ اُس کے پیچھے لگ جاتا ہے،

  • 37:11
    11

    فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمْ مَنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِنْ طِينٍ لَازِبٍ

    اِن سے پوچھئے کہ کیا یہ لوگ تخلیق کئے جانے میں زیادہ سخت (اور مشکل) ہیں یا وہ چیزیں جنہیں ہم نے (آسمانی کائنات میں) تخلیق فرمایا ہے، بیشک ہم نے اِن لوگوں کو چپکنے والے گارے سے پیدا کیا ہے،

  • 37:12
    12

    بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ

    بلکہ آپ تعجب فرماتے ہیں اور وہ مذاق اڑاتے ہیں،

  • 37:13
    13

    وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ

    اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے،

  • 37:14
    14

    وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ

    اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو تمسخر کرتے ہیں،

  • 37:15
    15

    وَقَالُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُبِينٌ

    اور کہتے ہیں کہ یہ تو صرف کھلا جادو ہے،

  • 37:16
    16

    أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

    کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو ہم یقینی طور پر (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے،

  • 37:17
    17

    أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ

    اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (اٹھائے جائیں گے)،

  • 37:18
    18

    قُلْ نَعَمْ وَأَنْتُمْ دَاخِرُونَ

    فرما دیجئے: ہاں اور (بلکہ) تم ذلیل و رسوا (بھی) ہو گے،

  • 37:19
    19

    فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنْظُرُونَ

    پس وہ تو محض ایک (زور دار آواز کی) سخت جھڑک ہوگی سو سب اچانک (اٹھ کر) دیکھنے لگ جائیں گے،

  • 37:20
    20

    وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ

    اور کہیں گے: ہائے ہماری شامت! یہ تو جزا کا دن ہے،

  • 37:21
    21

    هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ

    (کہا جائے گا: ہاں) یہ وہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے،

  • 37:22
    22

    ۞ احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ

    اُن (سب) لوگوں کو جمع کرو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے ساتھیوں اور پیروکاروں کو (بھی) اور اُن (معبودانِ باطلہ) کو (بھی) جنہیں وہ پوجا کرتے تھے،

  • 37:23
    23

    مِنْ دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ

    اللہ کو چھوڑ کر، پھر ان سب کو دوزخ کی راہ پر لے چلو،

  • 37:24
    24

    وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ

    اور انہیں (صراط کے پاس) روکو، اُن سے پوچھ گچھ ہوگی،

  • 37:25
    25

    مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ

    (اُن سے کہا جائے گا:) تمہیں کیا ہوا تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟،

  • 37:26
    26

    بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ

    (وہ مدد کیا کریں گے) بلکہ آج تو وہ خود گردنیں جھکائے کھڑے ہوں گے،

  • 37:27
    27

    وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

    اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر باہم سوال کریں گے،

  • 37:28
    28

    قَالُوا إِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ

    وہ کہیں گے: بے شک تم ہی تو ہمارے پاس دائیں طرف سے (یعنی اپنے حق پر ہونے کی قَسمیں کھاتے ہوئے) آیا کرتے تھے،

  • 37:29
    29

    قَالُوا بَلْ لَمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ

    (انہیں گمراہ کرنے والے پیشوا) کہیں گے: بلکہ تم خود ہی ایمان لانے والے نہ تھے،

  • 37:30
    30

    وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ

    اور ہمارا تم پر کچھ زور (اور دباؤ) نہ تھا بلکہ تم خود سرکش لوگ تھے،

  • 37:31
    31

    فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ

    پس ہم پر ہمارے رب کا فرمان ثابت ہوگیا۔ (اب) ہم ذائقۂ (عذاب) چکھنے والے ہیں،

  • 37:32
    32

    فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ

    سو ہم نے تمہیں گمراہ کر دیا بے شک ہم خود گمراہ تھے،

  • 37:33
    33

    فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ

    پس اس دن عذاب میں وہ (سب) باہم شریک ہوں گے،

  • 37:34
    34

    إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ

    بے شک ہم مُجرموں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں،

  • 37:35
    35

    إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ

    یقیناً وہ ایسے لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا کہ اللہ کے سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں تو وہ تکبّر کرتے تھے،

  • 37:36
    36

    وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ

    اور کہتے تھے: کیا ہم ایک دیوانے شاعر کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں،

  • 37:37
    37

    بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ

    (وہ نہ مجنوں ہے نہ شاعر) بلکہ وہ (دینِ) حق لے کر آئے ہیں اور انہوں نے (اللہ کے) پیغمبروں کی تصدیق کی ہے،

  • 37:38
    38

    إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ

    بے شک تم دردناک عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو،

  • 37:39
    39

    وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

    اور تمہیں (کوئی) بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر صرف اسی کا جو تم کیا کرتے تھے،

  • 37:40
    40

    إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

    (ہاں) مگر اللہ کے وہ (برگزیدہ و منتخب) بندے جنہیں (نفس اور نفسانیت سے) رہائی مل چکی ہے،

  • 37:41
    41

    أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَعْلُومٌ

    یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے (صبح و شام) رزقِ خاص مقرّر ہے،

  • 37:42
    42

    فَوَاكِهُ ۖ وَهُمْ مُكْرَمُونَ

    (ہر قسم کے) میوے ہوں گے، اور ان کی تعظیم و تکریم ہوگی،

  • 37:43
    43

    فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ

    نعمتوں اور راحتوں کے باغات میں (مقیم ہوں گے)،

  • 37:44
    44

    عَلَىٰ سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ

    تختوں پر مسند لگائے آمنے سامنے (جلوہ افروز ہوں گے)،

  • 37:45
    45

    يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ

    اُن پر چھلکتی ہوئی شرابِ (طہور) کے جام کا دور چل رہا ہوگا،

  • 37:46
    46

    بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِينَ

    جو نہایت سفید ہوگی، پینے والوں کے لئے سراسر لذّت ہوگی،

  • 37:47
    47

    لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ

    نہ اس میں کوئی ضرر یا سَر کا چکرانا ہوگا اور نہ وہ اس (کے پینے) سے بہک سکیں گے،

  • 37:48
    48

    وَعِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ

    اور ان کے پہلو میں نگاہیں نیچی رکھنے والی، بڑی خوبصورت آنکھوں والی (حوریں بیٹھی) ہوں گی،

  • 37:49
    49

    كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ

    (وہ سفید و دلکش رنگت میں ایسے لگیں گی) گویا گرد و غبار سے محفوظ انڈے (رکھے) ہوں،

  • 37:50
    50

    فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ

    پھر وہ (جنّتی) آپس میں متوجہ ہو کر ایک دوسرے سے (حال و احوال) دریافت کریں گے،

  • 37:51
    51

    قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ

    ان میں سے ایک کہنے والا (دوسرے سے) کہے گا کہ میرا ایک ملنے والا تھا (جو آخرت کا منکِر تھا)،

  • 37:52
    52

    يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ

    وہ (مجھے) کہتا تھا: کیا تم بھی (ان باتوں کا) یقین اور تصدیق کرنے والوں میں سے ہو،

  • 37:53
    53

    أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ

    کیا جب ہم مر جائیں گے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہمیں (اس حال میں) بدلہ دیا جائے گا،

  • 37:54
    54

    قَالَ هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ

    پھر وہ (جنّتی) کہے گا: کیا تم (اُسے) جھانک کر دیکھو گے (کہ وہ کس حال میں ہے)،

  • 37:55
    55

    فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ

    پھر وہ جھانکے گا تو اسے دوزخ کے (بالکل) وسط میں پائے گا،

  • 37:56
    56

    قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدْتَ لَتُرْدِينِ

    (اس سے) کہے گا: خدا کی قسم! تو اس کے قریب تھا کہ مجھے بھی ہلاک کر ڈالے،

  • 37:57
    57

    وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ

    اور اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں (بھی تمہارے ساتھ عذاب میں) حاضر کئے جانے والوں میں شامل ہو جاتا،

  • 37:58
    58

    أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ

    سو (جنّتی خوشی سے پوچھیں گے:) کیا اب ہم مریں گے تو نہیں،

  • 37:59
    59

    إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

    اپنی پہلی موت کے سوا (جس سے گزر کر ہم یہاں آچکے) اور نہ ہم پر کبھی عذاب کیا جائے گا،

  • 37:60
    60

    إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ

    بیشک یہی تو عظیم کامیابی ہے،

  • 37:61
    61

    لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ

    ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے،

  • 37:62
    62

    أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ

    بھلا یہ (خُلد کی) مہمانی بہتر ہے یا زقّوم کا درخت،

  • 37:63
    63

    إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِلظَّالِمِينَ

    بیشک ہم نے اس (درخت) کو ظالموں کے لئے عذاب بنایا ہے،

  • 37:64
    64

    إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ

    بیشک یہ ایک درخت ہے جو دوزخ کے سب سے نچلے حصہ سے نکلتا ہے،

  • 37:65
    65

    طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ

    اس کے خوشے ایسے ہیں گویا (بدنما) شیطانوں کے سَر ہوں،

  • 37:66
    66

    فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ

    پس وہ (دوزخی) اسی میں سے کھانے والے ہیں اور اسی سے پیٹ بھرنے والے ہیں،

  • 37:67
    67

    ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِنْ حَمِيمٍ

    پھر یقیناً اُن کے لئے اس (کھانے) پر (پیپ کا) ملا ہوا نہایت گرم پانی ہوگا (جو انتڑیوں کو کاٹ دے گا)،

  • 37:68
    68

    ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ

    (کھانے کے بعد) پھر یقیناً ان کا دوزخ ہی کی طرف (دوبارہ) پلٹنا ہوگا،

  • 37:69
    69

    إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ

    بے شک انہوں نے اپنے باپ دادا کوگمراہ پایا،

  • 37:70
    70

    فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ

    سو وہ انہی کے نقشِ قدم پر دوڑائے جا رہے ہیں،

  • 37:71
    71

    وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ

    اور درحقیقت اُن سے قبل پہلے لوگوں میں (بھی) اکثر گمراہ ہوگئے تھے،

  • 37:72
    72

    وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِمْ مُنْذِرِينَ

    اور یقیناً ہم نے ان میں بھی ڈر سنانے والے بھیجے،

  • 37:73
    73

    فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِينَ

    سو آپ دیکھئے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ڈرائے گئے تھے،

  • 37:74
    74

    إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

    سوائے اﷲ کے چنیدہ و برگزیدہ بندوں کے،

  • 37:75
    75

    وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ

    اور بیشک ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو ہم کتنے اچھے فریاد رَس ہیں،

  • 37:76
    76

    وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

    اور ہم نے اُنہیں اور اُن کے گھر والوں کو سخت تکلیف سے بچا لیا،

  • 37:77
    77

    وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ

    اور ہم نے فقط اُن ہی کی نسل کو باقی رہنے والا بنایا،

  • 37:78
    78

    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

    اور پیچھے آنے والوں (یعنی انبیاء و اُمم) میں ہم نے ان کا ذکرِ خیر باقی رکھا،

  • 37:79
    79

    سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ

    سلام ہو نوح پر سب جہانوں میں،

  • 37:80
    80

    إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

    بیشک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں،

  • 37:81
    81

    إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

    بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے،

  • 37:82
    82

    ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ

    پھر ہم نے دوسروں کو غرق کردیا،

  • 37:83
    83

    ۞ وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ

    بے شک اُن کے گروہ میں سے ابراہیم (علیہ السلام) (بھی) تھے،

  • 37:84
    84

    إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

    جب وہ اپنے رب کی بارگاہ میں قلبِ سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے،

  • 37:85
    85

    إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ

    جبکہ انہوں نے اپنے باپ (جو حقیقت میں چچا تھا، آپ بوجہ پرورش اسے باپ کہتے تھے) اور اپنی قوم سے کہا: تم کن چیزوں کی پرستش کرتے ہو؟،

  • 37:86
    86

    أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ

    کیا تم بہتان باندھ کر اﷲ کے سوا (جھوٹے) معبودوں کا ارادہ کرتے ہو؟،

  • 37:87
    87

    فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِينَ

    بھلا تمام جہانوں کے رب کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟،

  • 37:88
    88

    فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ

    پھر (ابراہیم علیہ السلام نے اُنہیں وہم میں ڈالنے کے لئے) ایک نظر ستاروں کی طرف کی،

  • 37:89
    89

    فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ

    اور کہا: میری طبیعت مُضمحِل ہے (تمہارے ساتھ میلے پر نہیں جاسکتا)،

  • 37:90
    90

    فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ

    سو وہ اُن سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے،

  • 37:91
    91

    فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ

    پھر (ابراہیم علیہ السلام) ان کے معبودوں (یعنی بتوں) کے پاس خاموشی سے گئے اور اُن سے کہا: کیا تم کھاتے نہیں ہو؟،

  • 37:92
    92

    مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُونَ

    تمہیں کیا ہے کہ تم بولتے نہیں ہو؟،

  • 37:97
    97

    قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ

    وہ کہنے لگے: ان کے (جلانے کے) لئے ایک عمارت بناؤ پھر ان کو (اس کے اندر) سخت بھڑکتی آگ میں ڈال دو،

  • 37:98
    98

    فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ

    غرض انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کے ساتھ ایک چال چلنا چاہی سو ہم نے اُن ہی کو نیچا دکھا دیا (نتیجۃً آگ گلزار بن گئی)،

  • 37:99
    99

    وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ

    پھر ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا: میں (ہجرت کر کے) اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے ضرور راستہ دکھائے گا (وہ ملکِ شام کی طرف ہجرت فرما گئے)،

  • 37:100
    100

    رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ

    (پھر اَرضِ مقدّس میں پہنچ کر دعا کی:) اے میرے رب! صالحین میں سے مجھے ایک (فرزند) عطا فرما،

  • 37:101
    101

    فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ

    پس ہم نے انہیں بڑے بُرد بار بیٹے (اسماعیل علیہ السلام) کی بشارت دی،

  • 37:102
    102

    فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ

    پھر جب وہ (اسماعیل علیہ السلام) ان کے ساتھ دوڑ کر چل سکنے (کی عمر) کو پہنچ گیا تو (ابراہیم علیہ السلام نے) فرمایا: اے میرے بیٹے! میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کررہا ہوں سو غور کرو کہ تمہاری کیا رائے ہے۔ (اسماعیل علیہ السلام نے) کہا: ابّاجان! وہ کام (فوراً) کر ڈالیے جس کا آپ کو حکم دیا جا رہا ہے۔ اگر اﷲ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے،

  • 37:103
    103

    فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ

    پھر جب دونوں (رضائے الٰہی کے سامنے) جھک گئے (یعنی دونوں نے مولا کے حکم کو تسلیم کرلیا) اور ابراہیم (علیہ السلام) نے اسے پیشانی کے بل لِٹا دیا (اگلا منظر بیان نہیں فرمایا)،

  • 37:104
    104

    وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ

    اور ہم نے اسے ندا دی کہ اے ابراہیم!،

  • 37:105
    105

    قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

    واقعی تم نے اپنا خواب (کیاخوب) سچا کر دکھایا۔ بے شک ہم محسنوں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں (سو تمہیں مقامِ خلّت سے نواز دیا گیا ہے)،

  • 37:106
    106

    إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ

    بے شک یہ بہت بڑی کھلی آزمائش تھی،

  • 37:107
    107

    وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ

    اور ہم نے ایک بہت بڑی قربانی کے ساتھ اِس کا فدیہ کر دیا،

  • 37:108
    108

    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

    اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں اس کا ذکرِ خیر برقرار رکھا،

  • 37:109
    109

    سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ

    سلام ہو ابراہیم پر،

  • 37:110
    110

    كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

    ہم اسی طرح محسنوں کو صلہ دیا کرتے ہیں،

  • 37:111
    111

    إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

    بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے،

  • 37:112
    112

    وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ

    اور ہم نے (اِسما عیل علیہ السلام کے بعد) انہیں اِسحاق (علیہ السلام) کی بشارت دی (وہ بھی) صالحین میں سے نبی تھے،

  • 37:113
    113

    وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ

    اور ہم نے اُن پر اور اسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں، اور ان دونوں کی نسل میں نیکو کار بھی ہیں اور اپنی جان پر کھلے ظلم شِعار بھی،

  • 37:114
    114

    وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ

    اور بے شک ہم نے موسٰی اور ہارون (علیھما السلام) پر بھی احسان کئے،

  • 37:115
    115

    وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ

    اور ہم نے خود ان دونوں کو اور دونوں کی قوم کو سخت تکلیف سے نجات بخشی،

  • 37:116
    116

    وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ

    اور ہم نے اُن کی مدد فرمائی تو وہی غالب ہوگئے،

  • 37:117
    117

    وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ

    اور ہم نے ان دونوں کو واضح اور بیّن کتاب (تورات) عطا فرمائی،

  • 37:118
    118

    وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ

    اور ہم نے ان دونوں کو سیدھی راہ پر چلایا،

  • 37:119
    119

    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ

    اور ہم نے ان دونوں کے حق میں (بھی) پیچھے آنے والوں میں ذکرِ خیر باقی رکھا،

  • 37:120
    120

    سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ

    سلام ہو موسٰی اور ہارون پر،

  • 37:121
    121

    إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

    بے شک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح صِلہ دیا کرتے ہیں،

  • 37:122
    122

    إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

    بے شک وہ دونوں ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے،

  • 37:123
    123

    وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

    اور یقیناً الیاس (علیہ السلام بھی) رسولوں میں سے تھے،

  • 37:124
    124

    إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ

    جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم (اﷲ سے) نہیں ڈرتے ہو؟،

  • 37:125
    125

    أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ

    کیا تم بَعل (نامی بُت) کو پوجتے ہو اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟،

  • 37:126
    126

    اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ

    (یعنی) اﷲ جو تمہارا (بھی) رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب ہے،

  • 37:127
    127

    فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

    تو ان لوگوں نے (یعنی قومِ بعلبک نے) الیاس (علیہ السلام) کو جھٹلایا پس وہ (بھی عذابِ جہنم میں) حاضر کردیے جائیں گے،

  • 37:128
    128

    إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

    سوائے اﷲ کے چُنے ہوئے بندوں کے،

  • 37:129
    129

    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ

    اور ہم نے ان کا ذکرِ خیر (بھی) پیچھے آنے والوں میں برقرار رکھا،

  • 37:130
    130

    سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ

    سلام ہو الیاس پر،

  • 37:131
    131

    إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

    بے شک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح صِلہ دیا کرتے ہیں،

  • 37:132
    132

    إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

    بے شک وہ ہمارے (کامل) ایمان والے بندوں میں سے تھے،

  • 37:133
    133

    وَإِنَّ لُوطًا لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

    اور بے شک لوط (علیہ السلام بھی) رسولوں میں سے تھے،

  • 37:134
    134

    إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ

    جب ہم نے اُن کو اور ان کے سب گھر والوں کو نجات بخشی،

  • 37:135
    135

    إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ

    سوائے اس بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی،

  • 37:136
    136

    ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ

    پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر ڈالا،

  • 37:137
    137

    وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِمْ مُصْبِحِينَ

    اور بے شک تم لوگ اُن (کی اُجڑی بستیوں) پر (مَکّہ سے ملکِ شام کی طرف جاتے ہوئے) صبح کے وقت بھی گزرتے ہو،

  • 37:138
    138

    وَبِاللَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

    اور رات کو بھی، کیا پھر بھی تم عقل نہیں رکھتے،

  • 37:139
    139

    وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

    اور یونس (علیہ السلام بھی) واقعی رسولوں میں سے تھے،

  • 37:140
    140

    إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ

    جب وہ بھری ہوئی کشتی کی طرف دوڑے،

  • 37:141
    141

    فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ

    پھر (کشتی بھنور میں پھنس گئی تو) انہوں نے قرعہ ڈالا تو وہ (قرعہ میں) مغلوب ہوگئے (یعنی ان کا نام نکل آیا اور کشتی والوں نے انہیں دریا میں پھینک دیا)،

  • 37:142
    142

    فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ

    پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (اپنے آپ پر) نادم رہنے والے تھے،

  • 37:143
    143

    فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ

    پھر اگر وہ (اﷲ کی) تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے،

  • 37:144
    144

    لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

    تو اس (مچھلی) کے پیٹ میں اُس دن تک رہتے جب لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے،

  • 37:145
    145

    ۞ فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ

    پھر ہم نے انہیں (ساحلِ دریا پر) کھلے میدان میں ڈال دیا حالانکہ وہ بیمار تھے،

  • 37:146
    146

    وَأَنْبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِنْ يَقْطِينٍ

    اور ہم نے ان پر (کدّو کا) بیل دار درخت اُگا دیا،

  • 37:147
    147

    وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ

    اور ہم نے انہیں (اَرضِ موصل میں قومِ نینوٰی کے) ایک لاکھ یا اس سے زیادہ افراد کی طرف بھیجا تھا،

  • 37:148
    148

    فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ

    سو (آثارِ عذاب کو دیکھ کر) وہ لوگ ایمان لائے تو ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ پہنچایا،

  • 37:149
    149

    فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ

    پس آپ اِن (کفّارِ مکّہ) سے پوچھئے کیا آپ کے رب کے لئے بیٹیاں ہیں اور ان کے لئے بیٹے ہیں،

  • 37:150
    150

    أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ

    کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنا کر پیدا کیا تو وہ اس وقت (موقع پر) حاضر تھے،

  • 37:151
    151

    أَلَا إِنَّهُمْ مِنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ

    سن لو! وہ لوگ یقیناً اپنی بہتان تراشی سے (یہ) بات کرتے ہیں،

  • 37:152
    152

    وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ

    کہ اﷲ نے اولاد جنی، اور بیشک یہ لوگ جھوٹے ہیں،

  • 37:153
    153

    أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ

    کیا اس نے بیٹوں کے مقابلہ میں بیٹیوں کو پسند فرمایا ہے (کفّارِ مکّہ کی ذہنیت کی زبان میں انہی کے عقیدے کا ردّ کیا جا رہا ہے)،

  • 37:157
    157

    فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ

    تم اپنی کتاب پیش کرو اگر تم سچے ہو،

  • 37:158
    158

    وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ

    اور انہوں نے (تو) اﷲ اور جِنّات کے درمیان (بھی) نسبی رشتہ مقرر کر رکھا ہے، حالانکہ جنّات کو معلوم ہے کہ وہ (بھی اﷲ کے حضور) یقیناً پیش کیے جائیں گے،

  • 37:159
    159

    سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ

    اﷲ ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں،

  • 37:160
    160

    إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

    مگر اﷲ کے چُنیدہ و برگزیدہ بندے (اِن باتوں سے مستثنٰی ہیں)،

  • 37:161
    161

    فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ

    پس تم اور جن (بتوں) کی تم پرستش کرتے ہو،

  • 37:162
    162

    مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ

    تم سب اﷲ کے خلاف کسی کو گمراہ نہیں کرسکتے،

  • 37:163
    163

    إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ

    سوائے اس شخص کے جو دوزخ میں جا گرنے والا ہے،

  • 37:164
    164

    وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَعْلُومٌ

    اور (فرشتے کہتے ہیں:) ہم میں سے بھی ہر ایک کا مقام مقرر ہے،

  • 37:165
    165

    وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ

    اور یقیناً ہم تو خود صف بستہ رہنے والے ہیں،

  • 37:166
    166

    وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ

    اور یقیناً ہم تو خود (اﷲ کی) تسبیح کرنے والے ہیں،

  • 37:167
    167

    وَإِنْ كَانُوا لَيَقُولُونَ

    اور یہ لوگ یقیناً کہا کرتے تھے،

  • 37:168
    168

    لَوْ أَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِنَ الْأَوَّلِينَ

    کہ اگر ہمارے پاس (بھی) پہلے لوگوں کی کوئی (کتابِ) نصیحت ہوتی،

  • 37:169
    169

    لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ

    تو ہم (بھی) ضرور اﷲ کے برگزیدہ بندے ہوتے،

  • 37:170
    170

    فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

    پھر (اب) وہ اس (قرآن) کے منکِر ہوگئے سو وہ عنقریب (اپنا انجام) جان لیں گے،

  • 37:171
    171

    وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ

    اور بے شک ہمارا فرمان ہمارے بھیجے ہوئے بندوں (یعنی رسولوں) کے حق میں پہلے صادر ہوچکا ہے،

  • 37:172
    172

    إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ

    کہ بے شک وہی مدد یافتہ لوگ ہیں،

  • 37:173
    173

    وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ

    اور بے شک ہمارا لشکر ہی غالب ہونے والا ہے،

  • 37:174
    174

    فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ

    پس ایک وقت تک آپ ان سے توجّہ ہٹا لیجئے،

  • 37:175
    175

    وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

    اور انہیں (برابر) دیکھتے رہئیے سو وہ عنقریب (اپنا انجام) دیکھ لیں گے،

  • 37:176
    176

    أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ

    اور کیا یہ ہمارے عذاب میں جلدی کے خواہش مند ہیں،

  • 37:177
    177

    فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ

    پھر جب وہ (عذاب) ان کے سامنے اترے گا تو اِن کی صبح کیا ہی بُری ہوگی جنہیں ڈرایا گیا تھا،

  • 37:178
    178

    وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ

    پس آپ اُن سے تھوڑی مدّت تک توجّہ ہٹا ئے رکھئے،

  • 37:179
    179

    وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ

    اور انہیں (برابر) دیکھتے رہئیے، سو وہ عنقریب (اپنا انجام) دیکھ لیں گے،

  • 37:180
    180

    سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ

    آپ کا رب، جو عزت کا مالک ہے اُن (باتوں) سے پاک ہے جو وہ بیان کرتے ہیں،

  • 37:181
    181

    وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ

    اور (تمام) رسولوں پر سلام ہو،

  • 37:182
    182

    وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

    اور سب تعریفیں اﷲ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے،